سی آئی اے تنازعہ، رائس مرکل ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈالیزا رائس نے برلن میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمنی اور امریکہ قریبی دوست ہیں تاہم انہوں نے سی آئی اے کی جانب سے جرمنی کے راستے دہشتگردوں کی منتقلی کے معاملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس جرمن سر زمین پر اترنے والی چار سو پروازوں کا ریکارڈ موجود ہے اور وہ امریکہ سے اس سلسلے میں وضاحت چاہتا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جرمن حکام کو ان تمام سرگرمیوں کا علم تھا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابق جرمن وزیرِ داخلہ اوٹو شلی کو امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایک جرمن شہری کو مقدونیہ سے گرفتار کر کے افغانستان کی جیل میں لے جایا گیا جہاں اسے پانچ مہینے تک قید رکھا گیا۔ اوٹو شلی نے اس اطلاع پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے اور جرمن وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ برلن سے بی بی سی کے نمائندے رے فرلونگ کا کہنا تھا کہ جرمنی کی نئی چانسلر برسرِ اقتدار آنے کے بعد امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہاں تھیں لیکن خدشہ ہے کہ اس معاملے سے امریکہ اور جرمنی کے تعلقات ایک بار پھر سردمہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
جرمن چانسلر سے ملاقات کے لیے روانہ ہونےسے قبل کونڈالیزا رائس نے کہا تھا کہ امریکہ مشتبہ افراد پر تشدد کرنے والوں کو معافی نہیں دے گا۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مشتبہ دہشتگردوں کو امریکہ لایا گیا تھا مگر انہوں نے ان افراد پر تشدد کی تردید کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان افراد کو ’سپردگی‘ کے عمل کے تحت منتقل کیا گیا جو ایک ’قانونی ہتھیار‘ ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ سی آئی اے خفیہ جیلیں چلاتی ہے جہاں ان مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاتی ہے۔ سی آئی اے کی خفیہ جیلوں کا سوال امریکی وزیرِ خارجہ کے دورۂ رومانیہ کے دوران بھی سامنے آئے گا کیونکہ حقوقِ انسانی کی تنظیموں کا دعوٰی ہے کہ رومانیہ میں امریکی تحقیقاتی ایجنسی کی جیلیں موجود ہیں۔ | اسی بارے میں رائس: انکار بھی، اعتراف بھی05 December, 2005 | آس پاس سی آئی اے جیلیں، جہازجرمنی بھی آئے04 December, 2005 | آس پاس سی آئی اے: یورپی پارلیمنٹ کا غصہ02 December, 2005 | آس پاس خفیہ جیلیں: امریکہ تحقیق کرے گا29 November, 2005 | آس پاس خفیہ جیلیں: تحقیقات کا آغاز09 November, 2005 | آس پاس ’سی آئی اے جیلوں کی چھان بین ہوگی‘ 03 November, 2005 | آس پاس سی آئی اے کی دنیا بھر میں جیلیں03 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||