مذاکرات میں ایرانی عدم دلچسپی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے کہا کہ اسے اپنے ایٹمی پروگرام یا عراق کی اندرونی صورتِ حال پر امریکہ سے مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ہفتے خبریں شائع کی تھیں امریکہ نے عراق میں امریکہ کے سفیر زلمے خلیل زاد کو ایران سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے ایک ترجمان حامد رضا آصفی نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اس کا داخلی معاملہ ہے اور اسے اس پر امریکہ سے مذاکرات کے کوئی ضرورت نہیں۔ حامد رضا آصفی کا کہنا ہے کہ جہاں تک عراق کے صورتِ حال کا تعلق ہے تو عراقی عوام خود بالغ نظر لوگ ہیں اور وہ اپنے ملک اور حالات کے بارے میں خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تا حال ایران کو امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں ملی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایٹمی پروگرام اس کا داخلی سلامتی سے تعلق ہے اور اس پر امریکہ سے بات چیت کو کوئی ضرورت نہیں اس کے علاوہ اس معاملے میں امریکہ کی مداخلت نے پہلے ہی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ دریں اثناء عراقی دارالحکومت بغداد کے وسطی چوک میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراقی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا نشانہ ایک پولیس قافلہ تھا جو وہاں تھوڑی دیر پہلے گزرنے کی وجہ سے بال بال بچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بم کے ذریعے کیا گیا جو بظاہر چوک میں کھڑی ایک کار کے برابر رکھا گیا تھا۔ بغداد ہیں ہونے والے تشدد کے ایک اور واقعے میں سکیورٹی فورس کے ایک عراقی کرنل سمیت تین اہلکار ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک اور واقعے میں مقتدیٰ الصدر کے نمائندگی کرنے والے ایک مذہبی رہنما سالم عبدالحسین المالکی جنوب مشرقی بغداد میں مردہ پائے گئے۔ انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں حق سےمحروم نہیں کیا جا سکتا: ایران26 November, 2005 | آس پاس نیوکلیئر: ایران کومزید مہلت22 November, 2005 | آس پاس الزرقاوی ہلاک ہوئے یا نہیں؟ 22 November, 2005 | آس پاس خلیل زاد عراق میں امریکہ کے سفیر06 April, 2005 | آس پاس ہتھیار ڈال دیں، سزا نہیں ملے گی02 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||