BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 November, 2005, 10:40 GMT 15:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حق سےمحروم نہیں کیا جا سکتا: ایران
جنہوں نےمعصوم لوگوں کو مارا وہ انسانی حقوق کے بارے میں بات نہیں کر سکتے: محموداحمدی نژاد
جنہوں نےمعصوم لوگوں کو مارا وہ انسانی حقوق کے بارے میں بات نہیں کر سکتے: محموداحمدی نژاد
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے مغربی ممالک پر انسانی حقوق کی پامالی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس کے حقوق سے محروم کرنے والی ہر طاقت کو شکست دی جائے گی۔

احمدی نژاد رضاکار جنگجؤوں کی ایک تنظیم کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ حالیہ مہینوں میں ایران کہتا رہا ہے کہ اسے توانائی کے لیے ایٹمی ریکٹر چلانےکا حق ہے۔

چند ہی دن پہلے یورپی یونین کی طرف سے ایک بیان میں ایران میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو قید کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔ بیان میں ایران پر زور دیا گیا تھا کہ وہ حقوق انسانی کا خیال رکھے۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے تباہ کن جنگیں کر کے معصوم لوگوں کو مارا اور دنیا کے پسے ہوئے لوگوں کے قدرتی وسائل کولوٹا، انسانی حقوق کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔

نامہ نگاروں کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنے کے بعد گزشتہ چند ماہ میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور یورپی یونین کے تین بڑے ملکوں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے درمیان براہ راست مذاکرات اگست میں اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب ایران نے اصفہان میں واقع اپنے جوہری پلانٹ میں یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد