مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا: علاوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق عراقی وزیرِاعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ ان پر اور ان کے ساتھیوں پر مسلح لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ ایاد علاوی امریکی پشت پناہی سے وزیراعظم بنے تھے اورانہیں آزاد خیال شیعہ تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نجف میں زیارت کے لیے گئے تھے لیکن اس سے پہلے کہ وہ زیارت کر پاتے پستولوں، چاقوؤں اور تلواروں سے مسلح افراد نے ان پر اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کر دیا۔ ایاد علاوی آئندہ ہفتے عراقی پارلیمنٹ میں ہونے والے انتخابات میں شیعہ بلاک کے لیے چیلنج تصور کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے واپس بغداد پہنچنے کے بعد کہا ہے کہ نجف میں ان پر اسی طرح کا منظم قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جیسا کہ ممتاز شیعہ عالم عبدالماجد الخوئی پر کیا گیاتھا۔ اس سے پہلے پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایاد علاوی کو لوگوں کے ایک گروہ نے جو ڈنڈوں سے مسلح تھا ایک زیارت میں داخل ہونے سے روکنے کے کوشش کی۔ ٹیلی ویژن پر اس واقعے کی جو فلم دکھائی گئی ہے اس لوگوں کا ایک گروہ جوتوں کی بارش میں بھاگتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ نجف پر اب امریکیوں کا قبضہ ہے اور انہوں نے یہ قبضہ اس وقت حاصل کیا تھا جو ایاد علاوی عراق کے وزیرِاعظم تھے۔ | اسی بارے میں علاوی نے نئے اتحاد کا اعلان کر دیا 22 February, 2005 | آس پاس مکمل سکیورٹی ناممکن: علاوی22 January, 2005 | آس پاس عراق : چار صوبوں میں مشکلات 12 January, 2005 | آس پاس عراق:کچھ حصوں میں پولنگ منسوخ12 January, 2005 | آس پاس بغداد کے گورنر علی الحیدری ہلاک04 January, 2005 | آس پاس عراق: خودکش بم حملے، 30 ہلاک04 January, 2005 | آس پاس ’انتخابات وقت پر ہوں گے‘27 November, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||