شہزادی ڈیانا کی تصویروں کی نمائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شہزادی ڈیانا کی سات تصویریں ان کی سابق رہائش گاہ کینزنگٹن پیلس میں ہونے والی نمائش میں پہلی بار دکھائی جائیں گی۔ ڈیانا نے موت سے پانچ ماہ قبل فیشن شو میں نئے فراک پہنے تھے جنہیں آئندہ نیلامی میں فروخت کرنے کا ارادہ تھا۔ نیلامی شو کی تشہیر کے لیے فوٹوگرافر ماریو ٹیسٹینو نے وینیٹی فئیر رسالے میں پندرہ تصویریں شائع کی تھیں۔ نمائش میں ڈیانا کے نو فراک بھی ہوں گے جن میں سے جاپانی نمونہ ساز ہاچی کا تیار کردہ فراک پہلی بار دکھایا جائے گا۔ سفید اور ایک طرف سے بےآستین فراک پر شیشے کے موتی اور کرسٹل لگے ہوئے ہیں۔ فراک کو چلی کے ایک عجائب گھر سے چھ ماہ کے لیے خصوصی طور پر لیا گیا ہے۔ کینزنگٹن پیلس میں ملبوسات کی دیکھ بال کرنے والی بیاٹرس بہلن نے کہا کہ اس لباس کا ڈیانا کی باقی زندگی پر گہرا اثر تھا۔ ڈیانا نے فراک پہلی بار 1983 میں پہنا تھا۔ بہلن نے کہا کہ فراک پر کافی ہل چل مچی تھی کیونکہ اس سے پہلے ڈیانا بہت مختلف لباس پہنتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تصویروں سے محسوس ہوتا ہے کہ ڈیانا بہت پر سکون تھیں جیسے وہ کسی کے گھر پارٹی پر آئی ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیانا،دودی حادثے کی تحقیقات06 January, 2004 | صفحۂ اول شہزادی ڈیانا کی خفیہ ٹیپس04 March, 2004 | صفحۂ اول شہزادی ڈیانا کی یاد میں06 July, 2004 | صفحۂ اول ملکہ شادی میں شامل نہیں ہونگی۔23 February, 2005 | آس پاس چارلز اور کمیلا کی شادی ہو گئی09 April, 2005 | آس پاس ڈیانا کیس پھر توجہ کا مرکز14 April, 2005 | آس پاس شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی29 July, 2005 | آس پاس Paparazzi کون لوگ ہیں؟19 August, 2005 | Learning English | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||