چارلز اور کمیلا کی شادی ہو گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے شہزادہ چارلز اور کمیلا پارکر بؤلز ونذر کے گِلڈہال میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ سول میرج کی تقریب کے بعد سڑکوں پر موجود تقریباً پندرہ ہزار افراد نے نو بیاہتا جوڑے کو ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کیا۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والی تقریب کے اختتام پر کمیلا پاکر بؤلز کو برطانیہ کے آئندہ بادشاہ کی اہلیہ کی حیثیت سے ’ہر رائل ہائینیس ڈچس آف کارنوال‘ کے خطاب سے پکارا جائے گا۔ شہزادہ چارلز اور کمیلا کے لیے ونذر قلعے کے سینٹ جارجز گرجا گھر میں آرچ بشپ آف کینٹر بری کی زیر قیادت دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ملکۂ برطانیہ بھی شرکت کریں گی۔
اس تقریب میں آٹھ سو مہمانِ گرامی شرکت کر رہے ہیں جس میں برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر اور دیگر بین الاقوامی ممتاز شخصیات کے علاوہ شاہی خاندان کے ارکان اور دوست احباب شامل ہیں۔ یہ تقریب ٹی وی پر بھی نشر کی جائے گی۔ پرنس آف ویلز کے رابطہ کاری کے سیکریٹری پیڈی ہاورسن نے کہا ہے کہ شادی کے بعد مسز پارکر کے لیے کسی تشہیری مہم کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔ انیس سو اکیاسی میں شہزادہ چالرز کی لیڈی ڈیانا سے شادی کے برعکس اس مرتبہ سنیچر کے اخبارات شہزادے کی دوسری شادی کے موقع پر کسی حد تک خاموش ہی رہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||