شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج کے دن یعنی انتیس جولائی کو لندن کی گلیوں میں چھ لاکھ افراد کا مجمع شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی دیکھنے کے لیے جمع تھا۔ جوڑے کی شادی کی تقریب سینٹ پال کیتھیڈرل میں منعقد ہوئی اور شادی کی تقریب میں ساڑھے تین ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ اس شادی کو دنیا بھر میں کئی ٹی وی سٹیشنوں نے نشر کیا اور ایک اندازے کے مطابق 750 ملین افراد نے اسے دیکھا۔ اور اس طرح یہ نشر کیا جانے والا دنیا کا سب سے مقبول شو قرار پایا۔ اس دن برطانیہ میں عام تعطیل تھی۔ بیس سالہ لیڈی ڈیانا اپنے والد ارل سپینسر کے ساتھ برطانوی وقت کے مطابق گیارہ بج کر بیس منٹ پر کیتھیڈرل پہنچیں۔ شہزادہ چارلس نے نیوی کے کمانڈر کا لباس پہنا ہوا تھا اور ایک مختصر تقریب کے بعد شہزادہ اور شہزادی بکنگھم پیلس چلے گئے جہاں سے انہوں نے بالکونی میں آ کر ہجوم کے لیے ہاتھ ہلائے اور ایک دوسرے کو بوسہ دیا جس کا پورا ہجوم انتظار کر رہا تھا۔ ایک سال بعد ہی شہزادہ ولیم اور اس کے دو سال بعد شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی۔ کچھ عرصے کے بعد ہی دونوں میں اختلافات پیدا ہونے شروع ہو گئے اور 1993 میں جوڑے میں علیحدگی ہو گئی۔ ان کی شادی باقاعدہ طور پر 1996 میں ختم ہوئی۔ 1997 میں لیڈی ڈیانا کا ایک کار کے حادثے میں انتقال ہو گیا۔ شہزادہ چارلس نے اپنی دیرینہ دوست کمیلا پارکر باؤلز سے 2005 میں دوسری شادی کر لی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||