BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 March, 2004, 13:21 GMT 18:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہزادی ڈیانا کی خفیہ ٹیپس
ڈیانا کی ٹیپس
ایک امریکی ٹیلی وژن چینل خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی لیڈی ڈیانا کی ٹیپس ناظرین تک پہنچا رہا ہے۔

شہزادی ڈیانا نے یہ ٹیپس خود بنوائے تھے اور ان میں انہیں اپنی ازدواجی زندگی خصوصاً اپنی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کی تھی۔

ٹیپس میں شہزادی ڈیانا اپنے شوہر شہزادہ چارلس کے کامیلہ پارکر باؤلز کے ساتھ معاشقے کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنی خود کشی کی کوششوں کا ذکر بھی کرتی ہیں۔

نیٹ ورک بی بی سی ان وڈیو اور آڈیو ٹیپس کو جعمرات کی شام نشر اور ٹیلی کاسٹ کرے گا اور برطانیہ میں یہ جمعہ کو دیکھی اور سنی جا سکیں گی۔

اینڈریو مورٹن نے ان ٹیپس کو انیس سو بانوے میں اپنی کتاب میں جس کا عنوان ’ڈیانا: ہرٹرو سٹوری‘ تھا، استعمال کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ڈیانا ان ٹیپس میں کہتی ہیں کہ ان کی شادی کا دن سب سے بھیانک تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی ذاتی اور عوامی زندگی میں بہت فرق تھا۔ وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ لوگوں کا ان کے بارے میں تصور یہ تھا کہ وہ ایک پری نما شہزادی ہیں اور جس چیز کو بھی وہ ہاتھ لگائیں گی وہ سونا بن جائے گی اور لوگ اپنے سارے غم بھول جائیں گے۔

’مگر لوگوں کو قطعاً یہ احساس نہ تھا کہ میں اندر سے ٹوٹ پھوٹ رہی تھی کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ میں اچھی نہیں ہوں۔‘

ڈیانا بتاتی ہیں کہ محل کے عملے کے ایک رکن نے انہیں ایک مرتبہ بتایا کہ شہزادہ چارلس نے اپنی محبوبہ پارکر باؤلز کو خفیہ طور پر ایک بریسلیٹ دیا تھا۔

ٹیپس کی ریکارڈنگ کے مطابق شہزادی ڈیانہ کہتی ہیں کہ انہوں نے بلیڈ سے اپنی کلائیاں کاٹ ڈالیں اور ’ہم سب سے یہ بات چھپانے کی کوشش میں بھی تھے۔‘

سات گھنٹوں کی یہ ٹیپس کنزنگٹن پیلس میں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

شہزادی ڈیانا انیس سو ستانوے میں پیرس میں کار کے ایک حادثے میں اپنے دوست ڈوڈی الفائد کے ہمراہ ہلاک ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد