عراق سے امریکی فوج کی واپسی؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ’امریکی عوام چاہتے ہیں کہ ہماری فوج واپس آجائے لیکن میرے خیال میں وہ کام ادھورا چھوڑنے کے حق میں نہیں ہیں‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’جیسا کے صدر کہہ چکے ہیں کوئی ڈیڈلائن مقرر نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس سے مزاحمت کاروں کو تقویت ملے گی‘۔ وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے کہا کہ مزاحمت کاروں میں یہ امید پیدا نہیں ہونی چاہیے کہ اگر وہ طویل عرصے تک مزاحمت کرتے رہیں تو کامیاب ہوسکتے ہیں۔ وہ امریکی سینیٹ میں عراق سے امریکی افواج کی واپسی کے ٹائم ٹیبل کے اعلان کی تجویز مسترد ہونے کے بعد تجویز مسترد ہونے پر تبصرہ کر ہے تھے۔ تجویز ڈیموکریٹک پارٹی نے پیش کی تھی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’عراق میں اسلامی شدت پسندوں کے ہاتھوں بےگناہ لوگ، مائیں، باپ ا ور بچے مارے گئے ہیں۔ ان کے بقول فسطائی نظریہ رکھنے والے ان لوگوں کے ہاتھوں جو عراق کو ایک ایسی محفوظ پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں جو انہیں کبھی افغانستان میں حاصل تھی۔ سینیٹ نے منگل کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت بش انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ عراق سے انخلا کا منصوبہ وضع کرے اور یہ کہ عراقی افواج کو اگلے سال سے سکیورٹی کی ذمہ داری خود سنبھالنے کی تیاری کرنی چاہیے۔ سینٹ نے یہ بھی کہا کہ اسے عراق کے حالات کی رپورٹیں باقاعدگی سے پیش کی جائیں۔ سینیٹ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ امریکی افواج کی عراق سے واپسی کے لیے ایک ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا جائے۔ | اسی بارے میں ’عراقی سیکورٹی سنبھالیں‘15 November, 2005 | آس پاس اقوامِ متحدہ کی تشویش15 November, 2005 | آس پاس عراق: برطانوی فوج آئندہ سال تک14 November, 2005 | آس پاس عنان عراق کے غیر متوقع دورے پر12 November, 2005 | آس پاس ’کیمیاوی ہتھیاروں کا مبینہ استعمال‘ 08 November, 2005 | آس پاس امریکی افواج کو مزاحمت کا سامنا06 November, 2005 | آس پاس سابق فوجیوں کو بھرتی کی دعوت03 November, 2005 | آس پاس امریکیوں کی جگہ برطانوی فوجی 27 October, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||