BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 October, 2004, 14:04 GMT 19:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکیوں کی جگہ برطانوی فوجی
عراق میں ا مریکی فوجی
سکاٹش بلیک واچ رجنمٹ جو جنوبی عراق میں امریکی فوجیوں کی جگہ لے گی
بغداد کے جنوب میں امریکی فوجیوں کی جگہ لینے کے لیے برطانوی فوجی حرکت میں آ چکے ہیں۔

ان برطانوی فوجیوں کا تعلق سکاٹش بلیک واچ رجمنٹ سے ہے۔ اور برطانیہ میں بعض سیاست داں یہ الزام لگا رہے ہیں کہ اس تعیناتی کا مقصد صدر بش کو ان کی انتخابی مہم میں مدد دینا ہے۔

بغداد میں نامہ نگاروں کو بتایا گیا ہے کہ یہ برطانوی فوجی ان امریکی فوجیوں کی جگہ لیں گے جو ان علاقوں پر ممکنہ امریکی حملے میں حصہ لیں گے جو مزاحمت کاروں کے کنٹرول میں ہیں۔

امریکی فوجیوں کی جگہ لینے کے لیے حرکت میں آنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد آٹھ سو سے زائد بتائی گئی ہے تاہم دفاعی حکمت عملی کے پیش نظر یہ نہیں بتایا گیا کہ جنوب میں یہ برطانوی فوجی کس مقام پر امریکیوں فوجیوں کی جگہ لیں گے۔

اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے عراق میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر غور ہو رہا ہے تاکہ اگلے سال جنوری میں عراق میں میں ہونے والے انتخابات میں تحفظ کی فضا کو بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ دفاع کے مطابق اس امکان پر بھی غور ہو رہا ہے کہ عراق میں موجود تجربہ کار امریکی فوجیوں کو وہاں سے نہ نکالا جائے اور ان کی جگہ لینے کے لیے آنے والے فوجیوں کی آمد سے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔

پینٹاگن میں بی بی سی کے نمائندے کےمطابق عراق میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

تاہم برطانوی معترضین کا کہنا ہے کہ بغداد کے جنوب میں برطانوی فوجیوں کو اس علاقے میں متعین کیا جا رہا ہے کو جہاں کے لوگ غیر ملکی فوجیوں کے بارے میں انتہائی ناپسندیدگی کے جذبات رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے تاہم برطانوی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد