BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 October, 2004, 04:17 GMT 09:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: مزید امریکی فوج بھیجنے پر غور
عراق میں ا مریکی فوجی
امریکہ عراق میں مزید فوجی بھیجنے پر غور کر رہا ہے
امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے عراق میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر غور ہو رہا ہے تاکہ اگلے سال جنوری میں عراق میں میں ہونے والے انتخابات میں تحفظ کی فضا کو بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ دفاع کے مطابق اس امکان پر بھی غور ہو رہا ہے کہ عراق میں موجود تجربہ کار امریکی فوجیوں کو وہاں سے نہ نکالا جائے اور ان کی جگہ لینے کے لیے آنے والے فوجیوں کی آمد سے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔

پینٹاگن میں بی بی سی کے نمائندے کےمطابق عراق میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

اطلاعات کے مطابق اگر موجودہ امریکی صدر جارج بش دوبارہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ گانگریس سے ستر ارب ڈالر کے فنڈز میں اضافے کے لیے کہیں گے تاکہ عراق اور افغانستان میں جاری آپریش کو مزید فنڈ مہیا کیے جا سکیں۔

چیف آف آرمی سٹاف پیٹر شومیکر نے کہا ہے کہ صرف آرمی کو تیس ارب روپے کے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق عراق کی جنگ امریکہ کو اس کے اندازوں سے زیادہ مہنگی پڑ رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد