’کیمیاوی ہتھیاروں کا مبینہ استعمال‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی کے سرکاری ٹی وی نےایک ایسی دستاویزی فلم نشر کی ہے کہ جس میں گذشتہ سال فلوجہ میں کارروائی کے دوران امریکی فوج کو کیمیاوی ہتھیاروں کا بلا امتیاز استعمال کرتے ہوئے د کھایا گیا ہے۔ عراق میں خدمات سر انجام دینے والے سابق امریکی فوجی اورعینی شاہدین کا اس فلم میں کہنا ہے کہ شہریوں کے خلاف سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا گیا۔ امریکی فوج نےان الزامات کوغلط اطلاعات پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان سے انکار کیا ہے۔ یہ ڈاکو منٹری عراق کے صدر کے اٹلی میں پانچ دن کے سرکاری دورہ کے ایک دن بعد نشر کی گئی۔ اتفاق سے امریکی اتحادی فوج کے فلوجہ پر قبضے کو بھی ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران شہر کی تین لاکھ کے قریب آبادی میں سے بہت لوگ اس شہر سے نقل مکانی کر گئے اور شہر کی بہت سے عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ یہ ڈاکو منٹری صبح ساڑھے سات سے آٹھ بجے کے دوران پیش کی گئی۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق میں تعینات اٹلی کے تین ہزار فوجی امن برقرار رکھنے والی فوج کا حصہ ہیں جو ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کا اصل موضوع ہیں۔ اس ڈاکو منٹری کی ابتداء میں امریکی فوج کو ویتنام کی جنگ کے دوران نیپام بموں کو استعمال کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم میں واشنگٹن کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان فلمی ثبوتوں کو بڑے منظم طریقے سے تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے کہ جن میں گذشتہ سال فلوجہ میں کارروائی کے دوران مبینہ کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اٹلی میں عوام کی رائے عراق کی جنگ کے خلاف رہی ہے اور اس ڈاکومنٹری کے بعد اٹلی کی فوج کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں رہنما دوہزار چھ میں فوج کے مرحلہ وار واپسی کے بارے میں بھی بات کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: سابق فوجیوں کی بھرتی شروع02 November, 2005 | آس پاس عراق: بمباری سے ستّر افراد ہلاک17 October, 2005 | آس پاس عراقی لاشوں کی تصاویر کی تحقیقات 28 September, 2005 | آس پاس عراق اگلے چند ماہ انتہائی اہم30 September, 2005 | آس پاس عراق: چھ امریکی فوجی ہلاک 01 November, 2005 | آس پاس عراق: سنی وزیر کے مشیر ہلاک 18 October, 2005 | آس پاس عراق: ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ 04 November, 2005 | آس پاس عراق،ایران: تاریخی پرواز تہران اتر گئی07 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||