عراق: سنی وزیر کے مشیر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق پولیس نے کہا کہ عرب سنی وزیر اسامہ النجفی کے مشیر کو مزاحمت کارروں نے مبینہ طور پر ہلاک کر دیا ہے۔ اسامہ النجفی جو عراقی کابینہ میں وزیر صنعت آید عبدالغنی ہیں ، کے مشیر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آید عبدالغنی کوبغداد کے مشرقی ضلع میں اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ معمول کے مطابق اپنے دفتر جا رہے تھے۔ دریں اثناء عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ شام کی سرحد کے نزدیک شہر رطبہ میں مزاحمت کارروں کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو چکے تھے۔ امریکی فوج نے جوابی کارروائی کر کے چار مشتبہ مزاحمت کارروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||