عراق: برطانوی فوج آئندہ سال تک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی صدر نے پیش گوئی کی ہے کہ برطانوی افواج عراق سے آئندہ سال کے آخر تک جا سکتی ہیں۔ تاہم صدر جلال طالبانی نے متنبہ کیا ہے کہ کثیر الاقوامی فوج کی فوری واپسی عراق کے لیے ہولناک ہو سکتی ہے اور اس کا نتیجہ خانہ جنگی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔ انہوں نے آئی ٹی وی ون کے جوناتھن ڈمبلبی کے پروگرام میں بتایا کہ عراقی نہیں چاہتے کہ غیر ملکی افواج عراق میں غیر معینہ عرصے کے لیے رہیں۔ اسی دوران جلال طالبانی نے جو کرد ہیں متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کا ملک خانہ جنگی کا شکار ہوا تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ پر پڑیں گے۔ ابھی گزشتہ ماہ ہی عراق میں برطانوی افواج کے سربراہ جنرل سر مائیک جیکسن نے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ ’عراق سے برطانوی افواج کی واپسی کی تاریخ طے کرنا انتہائی احمقانہ اقدام ہو گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فوج کو انتظام سنبھالنے کے قابل ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگے گا اور اس کے بعد بھی واپسی کا فیصلہ پیچیدہ ہو گا اور اس کا تعین ہر علاقے میں اس کی صورتِ حال کے مطابق ہو گا۔ طالبانی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کہ کیا ان کی اس بات کو کہ برطانوی فوج اگلے سال واپس چلی جائے گی ایک پیشگوئی کہا جا سکتا ہے یا یہ ان کے عزم ہے۔ تو کرد رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر مذاکرات نہیں کر رہے ہیں اور جو کچھ انہوں نے کہا ہے وہ محض صورتِ حال کا ایک اندازہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بھی عراقی ایسا نہیں ہو گا جو یہ چاہتا ہو گا کہ غیر ملکی فوجیں عراق میں ہمیشہ کے لیے رہیں‘۔ صدر طالبانی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں برطانوی لوگ بھی اس انتظار میں ہوں گے کہ ان کے فوجی واپس وطن آ جائیں۔ ان کا کہنا تھا ’برطانوی عوام کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ یہ جانیں کہ ان کے بیٹے کب گھر لوٹیں گے، خاص طور پر اس صورت میں کہ انہوں نے اپنا اہم کام یعنی آمریت کے خاتمے کا کام کر لیا ہے‘۔ | اسی بارے میں بصرہ: دو برطانوی فوجی گرفتار19 September, 2005 | آس پاس تین برطانوی فوجی عراق میں ہلاک04 November, 2004 | آس پاس امریکیوں کی جگہ برطانوی فوجی 27 October, 2004 | آس پاس بصرہ: دو برطانوی فوجی ہلاک28 September, 2004 | آس پاس ایک برطانوی فوجی گرفتار18 May, 2004 | آس پاس کابل: برطانوی فوجی ہلاک28 January, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||