| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل: برطانوی فوجی ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک برطانوی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر کے مشرق میں ایک خودکش حملہ آور نے برطانوی گشتی دستے کی گاڑی سے اپنی کار ٹکرا دی۔ یہ واقعہ دارالحکومت میں ایک فوجی کیمپ کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جس وقت بین الاقوامی امن فوج کے سپاہی گزشتہ روز ہلاک ہونے والے کینیڈین فوجی کی آخری رسومات میں شرکت کر رہے تھے تو نامعلوم خودکش حملہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ ایک اور دھماکہ جرمن فوج کے کیمپ کے قریب کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں پانچ غیر ملکی زخمی ہوئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||