BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 November, 2004, 20:57 GMT 01:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین برطانوی فوجی عراق میں ہلاک
بلیک واچ رجمنٹ
ایک خود کش کار بم حملے میں برطانوی بلیک واچ رجمنٹ کے تین فوجی عراق میں ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اموات گشت کے دوران ہوئی ہیں۔ خودکش کار بم دھماکے کے بعد ایک مارٹر حملہ بھی کیا گیا۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں بلیک واچ رجمنٹ کے ساڑھے آٹھ سو جوانوں کا تقرر کیا گیا ہے ان پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ جوان بغداد سے بیس میل کے فاصلے پر کیمپ ڈاگ ووڈ میں متعین ہیں اور یہاں انہیں امریکی انتخابات سے قبل امریکی فوجیوں کی جگہ لایا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے امریکہ نے درخواست کی تھی۔

بی بی سی کے نامہ نگار بن براؤن کے مطابق خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک عراقی مترجم بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عراق میں اب تک برطانیہ کے تیہتر فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء بغداد کے شمال میں دیوجیل کے قصبے میں ایک خود کش کار بم حملے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیر مواد سے لدی کار سرکاری دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرائی اور ایک دھماکے سے پھٹ گئی۔

ایک اور واقعہ میں عراقی نیشنل گارڈ کی ایک پٹرول گاڑی سکندریہ میں ایک کاربم حملے کا نشانہ بنی جس میں، ہسپتال ذرائع کے مطابق تین ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد