برطانوی فوج بغداد بھیجنےکا اشارہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیردفاع جیف ہون نے کہا کہ حکومت عراق میں برطانوی فوجیوں کی بغداد کے پاس تعیناتی کے بارے میں امریکی درخواست پر غور کررہی ہے۔ امریکی فوج کے اہلکاروں نے برطانوی کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ جنوبی عراق میں تعینات کچھ برطانوی فوجیوں کو بغداد کے پاس ان علاقوں میں تعینات کریں جہاں مزاحمت کاروں کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں زوروں پر ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ برطانوی فوجیوں کو امریکی کمانڈروں کے تحت کام کرنا پڑے گا۔ ابھی تک برطانوی فوجی عراق کے جنوبی علاقوں میں تعینات ہیں جہاں مزاحمت کاروں کے حملے قدرے کم ہیں۔ وزیر دفاع جیف ہون نے پارلیمان کو بتایا کہ اگر فوجیوں کو بغداد کے پاس تعینات کرنے کی امریکی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا تو برطانیہ ’ایک اتحادی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے گا۔‘ جیف ہون نے کہا کہ امریکی درخواست ’سیاسی‘ نہیں بلکہ عسکری ضرورت کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس اکتوبر کو ملنے والی یہ امریکی درخواست فوجی اعتبار سے بالکل جائز ہے۔ جیف ہون نے کہا کہ برطانوی حکومت عراق میں آئندہ جنوری میں منصفانہ انتخابات کرانے کا تہیہ کیے ہوئے ہے تاکہ عراق بین الاقوامی کمیونٹی میں اپنا کھویا ہوا وقار پھر سے حاصل کرلے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||