بغداد: دو امریکی ہیلی کاپٹر تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے ہیں جس میں دو امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر بغداد کے جنوب مغرب میں تباہ ہوئے۔ تاہم اس حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2003 کے بعد سے لے کر اب تک مزاحمت کار 27 امریکی ہیلی کاپٹر گرا چکے ہیں۔ ادھر امریکی فوج کے جنگی طیاروں نے عراقی شہر فلوجہ پر دوبارہ حملے کیے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جولان کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو انکے بقول شدت پسند رہنما ابو معصاب الزرقاوی کے کنٹرول میں ہے۔ جمعہ کو بھی شام کی سرحد کے قریب ہی عراقی شہر قائم میں ایک خودکش حملے میں تین امریکی فوجی اور ان کا ایک مترجم ہلاک ہو گیا تھا جبکہ چوتھا فوجی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||