BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 October, 2004, 02:23 GMT 07:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ شہر پر شدید بمباری
نقاب پوش شدت پسند
فلوجہ شہر میں مزاحمت کاروں نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں
امریکی طیاروں نے بغداد کے مغرب میں واقع شہر فلوجہ پر شدید بمباری شروع کی ہے۔

فلوجہ شہر پر حملہ فضائی اور بری فوج کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

عراقی عبوری حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ یا تو مطلوب شدت پسند رہنما ابو مصاب الزرقاوی کو حکومت کے حوالے کر دیں یا پھر شہر پر چڑھائی کے لیے تیار رہیں۔ تاہم پینٹاگون کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ آپریشن شہر پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں کیا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے شدت پسندوں کے منصوبہ بندی کے سینٹر پر حملہ کیا ہے۔

فلوجہ کے رہنماؤں اور عبوری حکومت کے درمیان امن مذاکرات ابھی تک تعطل کا شکار ہیں۔

فلوجہ کے ایک مقامی ترجمان ابو اسد کا کہنا ہے کہ ’ابو مصاب الزرقاوی کو حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ پورا کرنا بالکل ناممکن ہے کیونکہ اس شدت پسند رہنما کو تو امریکی بھی نہیں پکڑ سکے ہیں‘۔

ایک ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ابو مصاب الزرقاوی کے گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکے اس نے کروایا ہے۔ گروہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اس کا سب سے ’کامیاب آپریشن تھا‘۔

ان دھماکوں میں چار امریکی فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد