BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 October, 2004, 15:08 GMT 20:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: چار امریکی فوجی ہلاک
امریکی فوجی
عراق میں تازہ جھڑپوں میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں
عراق میں تشدد کی تازہ وارداتوں میں چار امریکی فوجیوں سمیت تیرہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی فوجی بغداد کے قریب سڑک پر دو مختلف بم دھماکوں میں ہلاک ہوئے ہیں ۔تین امریکی فوجی بغداد کے مشرقی علاقے جبکہ چوتھا بغداد کے مغربی علاقے میں ہلاک ہوا۔

عراق میں جنگ کے خاتمے کے بعد مرنے والے امریکی فوجیوں کے تعداد اب 1072 ہو چکی ہے۔

ادھر عراق کی عبوری حکومت کے سربراہ ایاد علاوی نے دھمکی دی ہے کہ اگر القاعدہ کے رہنما ابو مصاب الزرقاوی کے حامی مزاحمت کاروں کو حکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو وہ فلوجہ میں ایک اور فوجی کارروائی کریں گے۔

ابو مصاب الزرقاوی کے حامی مزاحمت کارروں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے دو لوگوں کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا ہے جو ان کے بقول عراق کی انٹیلجینس کے کارندے تھے۔

ہسپتال کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلوجوہ اور رمادی کے نزدیک امریکی فوجیوں اور مزاحمت کارروں کے درمیان جھڑپوں میں نو عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مزاحمت کارروں نے امریکی فوجی دستے پر فائرنگ شروع کر دی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد