مزید فوج بھیج سکتے ہیں: رمزفیلڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے کہا ہے کہ عراق میں انتخابات سے قبل امریکہ وہاں مزید فوجی بھیج سکتا ہے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ نے ایک بحری جنگی جہاز پر ان اٹھارہ ممالک کے وزراء دفاع سے بھی بات کی جن کے فوجی عراق میں تعینات ہیں۔ رمزفیلڈ نے کہا عراق میں انتخابات سے قبل ایک لاکھ چالیس ہزار عراقی سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت اور ان کو مسلح کرنا ضروری ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق رمزفیلڈ نےکہا کہ یہ ان کی عراق میں کامیابی ہے کہ عراقی سیکیورٹی دستوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ عراق میں ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں اور انتخابات سے پہلے تقریباً چالیس ہزار افراد مزید بھرتی کیے جا سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||