BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 June, 2004, 08:22 GMT 13:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشتگردی کاخاتمہ کریں: رمزفیلڈ
امریکی وزیردفاع ڈونالڈ رمزفیلڈ
امریکی وزیردفاع ڈونالڈ رمزفیلڈ
امریکی وزیردفاع ڈونالڈ رمزفیلڈ نے ایشیائی ممالک سے کہا ہے کہ وہ ’دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے‘ ہر ممکن کارروائی کریں۔ وہ سنگاپور میں ایشیائی سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

وزیردفاع رمزفیلڈ نے نوجوان نسل کی تربیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ ’مدرسوں میں ریاضیات کی تعلیم، نہ کہ دہشت گردی پڑھانے‘ کی ضرورت ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کے بعد سنیچر کو رمزفیلڈ بنگلہ دیش جانے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی شدت پسندی سے دنیا کو ایک طویل جدوجہد کا سامنا ہے۔ اس کانفرنس میں ایشیا، یورپ اور امریکہ کے بیس ممالک شریک ہیں۔

رمزفیلڈ نے کہا کہ شدت پسندی ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور شدت پسندوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ان کی خوشنودی کے لئے کچھ کیا جانا چاہئے۔

رمزفیلڈ سے پہلے اپنے خطاب میں سنگاپور کے وزیراعظم گوہ چوک ٹونگ نے کہا کہ موجودہ عالمی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اتنا ہی عرصہ لگے گا جتنا سوویت یونین کے خلاف سردجنگ کے وقت لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور غیرمسلموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور ایشیا، یورپ اور امریکہ کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

تاہم سنگاپور کے وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اس ’مسئلے کا حصہ‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی۔فلسطینی تنازعہ کے بارے میں امریکہ اپنے رویے میں توازن پیدا کرے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد