’پولیس سربراہ کو ہلاک کیا ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے جلال آباد پولیس کے سربراہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جلال آباد پولیس کے سربراہ حاجی عجب شاہ منگل کو ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ بم دھماکہ پولیس سربراہ کے دفتر میں ہوا جس میں ان کے علاوہ دو اور سرکاری افسر بھی زخمی ہو گئے ۔ طالبان کے ترجمان عبدالطیف حکیمی نےبی بی سی کو نامعلوم مقام سے بتایا کہ بم پولیس سربراہ کی کرسی کے نیچے لگایا گیا تھا ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ منگل کی صبح دفتر پہنچے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ کہ طالبان جلال آباد پولیس سربراہ کے حفاظتی حصار میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور انہی لوگوں کے ذریعے بم دھماکہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ان کو خوشی ہے کہ ان کی تنظیم نے ایک ایسے شخص کو ختم کیا ہے جو امریکہ کے لیے کام کر رہے تھے۔ حاجی عجب شاہ شمالی اتحاد کے کمانڈر حضرت علی کے ساتھی جانے جاتے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||