BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 June, 2004, 08:20 GMT 13:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیگم اسامہ کے طعنے دیتی ہے: رمزفیلڈ
ڈونلڈ رمزفیلڈ
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں سب سے زیادہ مطلوب شخص اسامہ بن لادن امریکی وزیر دفاع کے فارغ لمحات اور رات میں آرام کے وقت میں عام طور پر موضوع ذکر نہیں ہوتے البتہ ڈونلڈ رمزفیلڈ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیگم خصوصاً صبح اٹھ کر انہیں اسامہ کے محل و وقوع کے بارے میں طعنے دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’صبح کے وقت جب میں کمرے سے نکلتا ہوں تو بیگم پلٹ کر آواز دیتی ہیں کہ UBL کہاں ہیں (Usama Bin Ladin کا مخفف)؟

امریکی وزیر دفاع نے زور دے کر بتایا کہ اسامہ کی تلاش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

سنگاپور میں موجود امریکی بحری جہاز پر موجود میرینز سے خطاب کرتے ہوئے رمز فیلڈ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو جواب میں کیا کہتے ہیں۔

تاہم رمزفیلڈ نے یہ تسلیم کیا کہ اسامہ کی موجودگی کا معاملہ اب بھی پراسرار ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی نے رمزفیلڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’اس بات کے کوئی معنی نہیں کہ ہم اسامہ کے ’قریب‘ پہنچ گئے ہیں خاص طور پر ایسے وقت میں کہ جب کسی دہشت گرد کی تلاش کا معاملہ ہو۔ اگر وہ زندہ اور صحت مند ہیں تو یقیناً اس کوشش میں ہوں گے کہ وہ پکڑے نہ جائیں۔ ان پر دباؤ تو ہے لیکن وہ ہیں کہاں۔۔۔ ہم نہیں جانتے۔ اگر ہمیں علم ہوتا تو جا کر پکڑ لیتے۔ لیکن وہ ابھی تک پکڑے نہیں گئے اس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے قابو میں نہیں۔‘

امریکی وزیر دفاع کو اپنے گول مول بیانات کے سبب کسی حد تک بدنامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز کسی مخبری کے نتیجے میں اچانک اسامہ کا سراغ مل جائے گا بالکل اسی طرح جیسے معزول عراقی صدر صدام حسین کے ساتھ ہوا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسامہ کی تلاش میں سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد