عراق: مساجد پر چھاپے، 7 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اور عراقی افواج نے باغیوں کے مضبوط گڑھ رمادی میں واقع سات مساجد پر چھاپے مارے ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہا ہے کہ رمادی میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی کے باعث فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم دو عراقی ہلاک ہو گے۔ اس کارروائی کے نتیجے ایسوسی ایشن آف مسلم سکالرز نامی بااثر تنظیم کے ممتاز مذہبی رہنما شیخ عبدالعلیم سعدی کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان مساجد سے سنی اکثریتی شہر رمادی میں مختلف قسم کی کارروائیوں میں ملوث باغیوں کی مبینہ مدد کی جا رہی تھی۔ یہ چھاپے فلوجہ پر امریکی فضائی کارروائی کے بعد مارے گئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں حاجی حسین کباب شاپ بھی گِر گئی۔ امریکی حکام کا کہا ہے کہ حملے کا مقصد ابو مصعب الزرقاوی کے حامیوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم مقامی باشندوں کے مطابق اس کا اردن کے شدت پسندوں سے کوئی تعلق نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||