BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 October, 2004, 03:46 GMT 08:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیت میں لڑائی، موصل میں حملہ
اسلحہ سے دستبرداری کا عمل پانچ دن جاری رہے گا
اسلحہ سے دستبرداری کا عمل پانچ دن جاری رہے گا
شمالی عراقی شہر موصل میں ایک خود کش حملہ آور نے ایک امریکی فوجی قافلے سے گاڑی ٹکرا کر تین افراد کو ہلاک اور تقریباً بیس افراد کو زخمی کر دیا۔

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ ایک پک اپ ٹرک قافلے کے برابر سے گزرتہ ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا۔

ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو عراقی شہری ہلاک ہوئے ہیں اور امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔

اس سے عراقی دارالحکومت بغداد کے مغربی شہر ہیت میں امریکی فوج اور مزاحمت کارو کے درمیان شدید لڑائی کی جاری ہونے کی خبریں تھیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت فضائی امداد طلب کرنی پڑی جب لگ بھگ ایک سو مسلح مزاحمت کاروں نے ان کے ایک کارواں پر حملہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مزاحمت کاروں نے ایک مقامی مسجد میں پناہ لے لی جو فضائی بمباری کی زد میں آگئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

دریں اثناء ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے مسلح کارکنوں نے عبوری حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ہتھیار حکومتی اہلکاروں کے پاس جمع کرنے شروع کردیے ہیں۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہتھیار جمع کرانے کا عمل پہلے دن سست رہا اور ایک مقام پر ہتھیار جمع کرانے والوں کو دینے کے لیے امریکی ڈالروں کا بنڈل رکھا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد