فلوجہ پر بمباری، گیارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر فلوجہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہر میں امریکی طیاروں کی بمباری سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے اردنی نژاد شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی کے ساتھیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ڈاکٹروں کا کہنا کہ اصل میں ایک گھر پر بمباری ہوئی جہاں شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔ بمباری سے بدقسمت دلہا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دلہن شدید زخمی ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں نو عورتیں اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔ شہر کے مرکزی ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں باپ اور اس کے سات بیٹے بھی شامل ہیں۔ جمعرات کے روز شدت پسندوں نے مرکزی بغداد میں واقع ان ہوٹلوں پر بھی حملہ کیا تھا جہاں غیر ملکی صحافی اور ٹھیکے دار رہائش پذیر ہیں۔ ان حملوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||