BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بابل اور فلوجہ میں امریکی آپریشن
سمارا میں کامیابی کے بعد امریکی فوج نئی کامیابی کی امید کررہی ہے
سمارا میں کامیابی کے بعد امریکی فوج نئی کامیابی کی امید کررہی ہے
امریکی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ تین ہزار سے زائد امریکی اور عراقی فورسز نے بغداد کے جنوب میں مزاحمت کاروں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔

عراق کے صوبہ بابل میں اس کارروائی کی شروعات کے دوران تیس سے زائد مشتبہ مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق امریکی اور عراقی فورسز نے مزاحمت کاروں کے ایک تربیتی کیمپ پر قبضہ کرلیا اور دریائے فرات پر ایک پُل کا کنٹرول حاصل کرلیا جس کے ذریعے مزاحمت کار استعمال بغداد اور فلوجہ میں داخل ہوتے تھے۔

بغداد کے شمال میں واقع شہر سمارا میں اس اختتام ہفتہ کی کامیاب کارروائی کے بعد کیے جانے والے اس فوجی آپریشن کا مرکز صوبہ بابل میں ہلہ کے پاس ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی اور عراقی فورسز سمارا میں کامیابی کے بعد اب ہلہ میں کامیاب آپریشن کی امید کررہے ہیں۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوجی آپریشن کا مقصد ”صوبے کے لگ بھگ نو لاکھ شہریوں کے لئے استحکام اور سیکیورٹی قائم کرنے میں حکام کی مدد کرنا ہے۔”

بیان کے مطابق صوبے میں کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں گزشتہ جولائی سے اب تک ایک سو ساٹھ سے زائد مزاحمت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔

امریکی فضائی طیاروں نے فلوجہ میں ایک گھر پر بھی بمباری کی ہے جس کے بارے میں امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہاں مزاحمت کاروں کے ایک گروہ کے رہنما پناہ لیتے تھے۔

امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گھر پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں ابو مصعب الزرقاوی کے کارکن ایک میٹنگ کررہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد