عراق: گرجا گھروں پر حملے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ گرجا گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تمام دھماکے تقریباً ایک گھنٹہ کے وقفے میں ہوئے البتہ ماہِ رمضان کے آغاز پر ہی ہونے والے ان دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے پہلے اگست میں بغداد کے چار اور شمالی شہر موصل کے ایک گرجا گھر پر کیے گئے بم حملوں کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حالیہ دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ عراق میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ عیسائی آباد ہیں۔ صدام حسین کی برطرفی کے بعد بہت سے عیسائی ہمسایہ ممالک کی رخ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں واقع ایک ہسپتال کے باغ میں گرنے والے مارٹر گولے کے نتیجے میں ہسپتال کا ایک ملازم ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||