’برطانوی فوج کو بغداد بھیجیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی حکومت امریکہ کی طرف سے عراق میں موجود برطانوی فوج کو دوسرے علاقوں میں بھی تعینات کرنے کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی فوج اس وقت بصرہ سمیت عراق کے جنوبی علاقوں میں تعینات ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکی فوجی حکام برطانوی فوجیوں کو بغداد کے جنوب میں امریکی فوجیوں کی جگہ تعینات کرنا چاہتے تاکہ امریکی فوجیوں کو فلوجہ اور دوسرے علاقوں میں مزاحمت کو کچلنے کے لیے بھیجا جا سکے۔ برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں برطانوی فوج کی موجودگی کے بارے تفصیلات فراہم کرئے۔ برطانیہ کے اعلی فوجی حکام کے مطابق تقریباً ساڑھے چھ سو فوجیوں کو بغداد کے قریب امریکی فوج کی کمانڈ میں تعینات کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||