بغداد: کم سے کم دس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک خود کش حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہے۔ ہسپتال کے ذرائع نے دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ دھماکہ وزارت تیل کے دفتر کے قریب ہوا۔ وزارت تیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بظاہر بم وقت سے پہلے پھٹ گیا اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت راہگیروں کی تھی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات عورتیں بھی شامل ہیں۔ بغداد میں ایک اور دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ امریکی فوجیوں سے ملنے کے لیے عراق میں موجود ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||