فلوجہ پر بمباری، آٹھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی طیاروں نے جمعرات کی رات کو فلوجہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فلوجہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی طیارے گزشتہ کئی روز سے فلوجہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ جمعرات کے روز شدت پسندوں نے مرکزی بغداد میں واقع ان ہوٹلوں پر حملہ کیا تھا جہاں غیر ملکی صحافی اور ٹھیکے دار رہائش پذیر ہیں۔ ان حملوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||