BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 October, 2004, 06:48 GMT 11:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پر تشویش ہے: اقوام متحدہ
عراق میں گرین زون کے اندر حملوں سے اقوام متحدہ پریشان ہے
عراق میں گرین زون کے اندر حملوں سے اقوام متحدہ پریشان ہے
اقوام متحدہ نے جعمہ کے روز بغداد میں ’گرین زون‘ کے انتہائی حساس علاقے میں ہونے والے دوہرے خود کش حملے کے بعد عراق میں سلامتی کی صورت حال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان خودکش حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پہلا حملے گرین زون کے اندر اس علاقے میں ہوا جہاں زیادہ تر غیر ملکی اور اقوام متحدہ کا عملہ مقیم ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے بغداد میں بڑھتے ہوئے خود کش حملوں کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جنوری میں انتخابات کا انعقاد کرانے کے لیے مزید عملہ عراق بھیجنے کے لیے اقوام متحدہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ تاہم یہ بات سکیورٹی کی صورت حال پر منحصر ہے کہ اقوام متحدہ مزید عملہ عراق بھیجتا ہے کہ نہیں۔

چند ماہ قبل بغداد میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر پر حملے کے بعد اب اقوام متحدہ کا عملہ دوبارہ عراق پہنچنا شروع ہو گیا ہے لیکن ان کی تعداد کو پینتیس تک محدود رکھا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد