برطانوی فوج کی بغداد میں تعیناتی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی حکومت نے عراق میں برطانوی فوج کو بغداد کے جنوب میں امریکی فوج کے زیر نگرانی علاقے میں تعینات کرنے کی امریکی درخواست منظور کر لی ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جیف ہون نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے برطانوی فوج کو امریکہ کے زیرِ نگرانی علاقے میں تعینات کرنےکی امریکی درخواست منظور کر لی ہے۔ جیف ہون نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عسکری ماہرین کی رائے پر کیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سکوٹش بلیک واچ، رجمنٹ کے چھ سو پچاس فوجیوں کو جن میں انجینئر بھی شامل ہیں امریکی کمانڈ میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دفاعی وجوہات کی بنیاد پر برطانوی فوج کی بغداد کے جنوب میں تعیناتی کی مزید تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔ جیف ہون نے کہا کہ برطانوی فوج کی خاص صلاحیت اور آلات کی وجہ سے امریکہ نے ان کو بغداد کے جنوب میں تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ عراق میں امریکہ کی ایک لاکھ تیس ہزار فوج موجود ہے۔ انہیں نے کہا کہ گو کہ برطانوی فوج کو امریکہ کے زیر نگرانی علاقے میں تعینات کیا جا رہا ہے تاہم وہ برطانوی جنرل کی زیر قیادت رہیں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||