BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 October, 2004, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسلامی حکومت تسلیم کروں گا‘
صدر جارج بش
لوگ جو چاہتے ہیں وہی ہو گا: صدر بش
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ وہ عراق میں آزادانہ انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی اسلامی حکومت کو تسلیم کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے انٹرویو کے دوران صدر بش نے کہا کہ اگر انتخابات منصفانہ اور واضح ہوئے تو وہ تمام نتائج کو تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے مایوسی تو ہوگی لیکن جمہوریت جمہوریت ہوتی ہے۔ لوگ جس چیز کا انتخاب کرنا چاہیں گے وہی منتخب کریں گے۔‘

دریں اثناء عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر بغداد میں اغوا ہونے والی برطانوی امدادی کارکن کی وڈیو نشر کی گئی ہے۔ مارگریٹ حسن ایک عراقی کی اہلیہ ہیں اور تیس برس سے عراق میں آباد ہیں۔ وہ ’ کیئر انٹرنیشنل‘ کی جانب سے عراق میں کی جانے والے امدادی کارروائیوں کی سربراہ ہیں۔

ادھر عراقی حکام کا کہنا ہے شمالی بغداد میں واقع عراقی نیشنل گارڈ کے صدر دفاتر پر ہونے والے ایک مارٹر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں حتمی تفصیل ابھی موصول نہیں ہوئی ہے لیکن عراقی وزارت دفاع کے مطابق چار ہلاکتوں کے علاوہ اسی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بغداد سے پچیس میل دور مشاہدین میں واقع عمارت پر چھ مارٹر گولے داغے گئے۔

کیمپوں میں قائم دو امریکی ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

News image

دریں اثناء امریکی طیاروں نے شدت پسندوں کی کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے فلوجہ پر بمباری کی ہے۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابو مصعب الزرقاوی سے وابستہ متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ’ماہِ رمضان میں الزرقاوی کے نیٹ ورک کی جانب سے عراقی حکومت اور لوگوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کے منصوبے کو ناکام بنانا تھا۔‘

اس حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے البتہ فلوجہ میں ڈاکٹروں اور مقامی باشندوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد