BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 October, 2004, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ پر حملہ، نو پولیس والے ہلاک
امریکی فوج نے فلوجہ کا کئی دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے
امریکی فوج نے فلوجہ کا کئی دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے
عراقی شہر فلوجہ کے مشرقی کنارے پر شدت پسندوں اور امریکی افواج کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق امریکی ٹینکوں نے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر گولے برسائے اور جواب میں ان پر مارٹر اور گرینیڈ پھینکے گئے۔

دریں اثناء پولیس نے بتایا ہے کہ بغداد کے جنوب میں لطیفیہ کے پاس عراقی پولیس کے نو اہلکار ہلاک ہوگئے جب ان پر چھپ کر حملہ کیا گیا تھا۔ ان اہلکاروں کی منی بس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اردن میں تربیت حاصل کرنے کے بعد کربلا واپس آرہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں کوئی بھی نہیں بچا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر فلوجہ شہر میں مسلح لڑائی جاری ہے اور شہر کے اوپر دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلوجہ میں لگ بھگ تین لاکھ باشندے ہیں۔ تازہ لڑائی میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی فوج نے جمعرات سے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

لیکن ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب امریکی فضائی حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی بمبار طیارے لگ بھگ روزانہ ہی فلوجہ پر بم برسا رہے ہیں۔ فلوجہ کے بعض علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے لوگ اپنا گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

اتوار کی صبح فلوجہ میں کئی مقامات پر بھاری بمباری کی آواز سنائی دی۔ اتوار کو بھی لوگوں کو شہر چھوڑ کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ شب کو امریکی لڑاکا طیاروں نے شہر کے ضلع جولان میں ایک ’اہم دہشت گرد ٹھکانے‘ پر بمباری کی۔

اس دوران بغداد کے صدر سٹی میں اسلحہ کے ایک مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ وہ مرکز ہے جہاں ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے کارکن گزشتہ چند دنوں سے پیسے کے عوض اپنے ہتھیار جمع کرا رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسلحہ کا یہ مرکز ایک فٹ بال سٹیڈیم میں واقع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

سنیچر کے روز امریکی فوج کے مطابق بغداد میں اس کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے جس میں دو امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر بغداد کے جنوب مغرب میں تباہ ہوئے۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2003 کے بعد سے لے کر اب تک مزاحمت کار 27 امریکی ہیلی کاپٹر گرا چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد