BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 November, 2005, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عنان عراق کے غیر متوقع دورے پر
کوفی عنان
کوفی عنان سخت سکیورٹی میں بغداد پہنچے
اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل کوفی عنان نے عراق کا ایک غیر متوقع دورہ کیا ہے۔

سنہ 2003 میں صدام حسین کی معزولی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوفی عنان نے عراق کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس دورے کے دوران عراقی وزیرِاعظم ابرہیم الجعفری اور عراقی حکومت کے دیگر اراکین سے بھی ملاقات کی۔

عراقی وزیرِ اعظم سے ملاقات کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں افہام و تفہیم اور بحالی امن پر زور دیا۔ اقوامِ متحدہ عرب لیگ کی جانب سے سیاسی ہم آہنگی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلائی جانے والی کانفرنس کی بھی حمایت کی ہے۔

جنوری میں عراق میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی سنّی جماعتوں نے بھی آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر کوفی عنان کی بغداد آمد سے قبل ہونے والے کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہو گئے یہ تازہ ترین حملہ نیو بغداد کے علاقے میں ایک شیعہ مسجد میں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دھماکے سے متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی۔

کوفی عنان نے عراق آمد سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ کونڈا لیزارائس اور برطانوی وزیرِخارجہ جیک سٹرا بھی حالیہ دنوں میں عراق کا دورہ کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد