BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 November, 2005, 04:42 GMT 09:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھ ملین مرغیاں مار دی گئیں
برڈ فلو کے خدشے سے ایک ہی دن میں ساٹھ لاکھ مرغیاں مار دی گئیں
برڈ فلو کے خدشے سے ایک ہی دن میں ساٹھ لاکھ مرغیاں مار دی گئیں
چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق برڈ فلو کی وجہ سے اتوار کے روز ایک صوبے میں چھ ملین مرغیاں مار دی گئیں۔ شمال مشرقی ریاست لیاؤننگ میں کسانوں کو ان مرغیوں کے لئے حکومت معاوضہ دے گی۔

یہ تمام مرغیاں ریاست کے ہیشان کاؤنٹی میں تین کلومیٹر کے علاقے میں ماری گئیں اور اس آپریشن میں ایک سو پولیس والے اور سترہ سو حکومتی اہلکاروں نے مدد کی۔ علاقے کے لوگوں کو مفت طبی جانچ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مرغیوں یا دیگر پرندوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلنے والی جان لیوا بیماری سے، جسے عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے، دنیا کے کئی ممالک نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔ پیر کے روز اس بیماری کے بارے میں غور کرنے کے لئے جنیوا میں ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔

حال میں چین میں برڈ فلو کے چار واقعات پیش آئے تھے لیکن یہ نہیں معلوم ہوا کہ ان میں اس بیماری کے انسانوں میں پھیلنے کا بھی کوئی واقعہ ہو۔ لیکن چین کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا ہے کہ حال میں ایک لڑکی کی ہلاکت اس بیماری سے نہ ہوئی ہو۔

چین کی حکومت نے صحت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین سے مدد طلب کی ہے کہ وہ اس بات کا پتہ لگائیں کہ گزشتہ ماہ ریاست ہونان میں ایک بارہ ماہ کی لڑکی کی موت کہیں برڈ فلو کی وجہ سے تو نہیں ہوئی۔

برڈ فلو کے وائرس کی وجہ سے ایشیائی ممالک میں کل ساٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ مرغیوں اور دیگر چڑیوں سے انسانوں میں پھیلنے والی بیماری اگر انسانوں سے انسانوں میں پھیلنے لگے تو وبا کی شکل اختیار کرلے گی۔

اسی بارے میں
'برڈ فلو کی دوا نہ خریدیں'
17 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد