| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے تین صوبوں میں وائرس
چین میں پرندوں سے انسانوں کو لگنے والے فلو کا مشتبہ وائرس تین مزید صوبوں میں پہنچ گیا ہے اور اب اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ لوگوں نے اس وائرس کے بارے میں اطلاع بھی فراہم نہیں کی۔ چین میں سرکاری اہلکار اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ چین کے سب سے بڑے شہر شہنگائی کے علاوہ تین صوبوں میں یہ وائرس کیسے پھیلا۔ چین کے اس اعلان کے بعد کہ یہ وائرس مرکزی صوبوں میں پایا گیا ہے، ہانگ کانگ نے چین سے مرغیوں اور گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم چین میں اہکاروں کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں وائرس کے نشان ملے ہیں وہاں ابھی تک کوئی انسان متاثر نہیں پایا گیا۔ ان علاقوں میں پولٹری کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ چین نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ اس مرض کو اخفا میں رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت ابھی تک چین سے مزید معلومات فراہم کئے جانے کا انتظار کر رہا ہے تاکہ اسے وہاں کی صورتِ حال کا صحیح علم ہو سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||