| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برڈ فلو سے چھ سالہ بچہ ہلاک
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینک کاک میں ایک چھ سالہ بچہ برڈ فلو نامی بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ ہفتے بھی ایک شخص اس بیماری سے ہلاک ہو گیا تھا۔ تھائی لینڈ کے علاوہ ویتنام میں بھی اب تک چھ افراد اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ تاز ترین اطلاعات کے مطابق مشرقی بعید میں مرغیوں میں پھیلنے والی بیماری نے انڈونشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ایک سرکاری اعلان کے مطابق ملک میں بیس لاکھ مرغیاں اس بیماری میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوچکی ہیں۔ تاہم ابھی اس بات کی حتمی طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ وہی ’برڈ فلو‘ نامی بیماری ہے یا انڈونشیا میں مرنے والی مرغیوں کو کوئی اور بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ انڈونشیا میں مرنے والی مرغیوں پر کئے جانے والی لیبارٹری تجزیوں کی رپورٹ منگل کو موصول ہو گی جس کے بعد حتمی طور پر بیماری کی نشاندھی ہو سکے گی۔ مشرق بعید کے ملکوں میں مرغیوں میں پھیلنے والی برڈ فلو نامی بیماری کی نوعیت مختلف ملکوں میں مختلف ہے۔ ان میں زیادہ سنگین بیماری کے جراثیم کچھ ملکوں میں لوگوں میں بھی پھیل گئے ہیں اور ان سے کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ویتنام میں اس بیماری میں مبتلا ہو کر اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ تھائی لینڈ میں بھی ایک شخص اس بیماری سے ہلاک ہو چکا ہے ۔ تاہم انڈونشیا میں حکام نے کہا ہے کہ انھیں اب تک اس بیماری سے کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||