BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 September, 2005, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
7جولائی: حملوں سے پہلے ریہرسل
خودکش حملہ آور
تینوں خود کش بمباروں کی تصاویر کیمروں میں موجود ہیں
سات جولائی کو لندن زیر زمین ریلوے نظام کو نشانہ بنانے والے خودکش بمباروں نے نو دن پہلے ان حملوں کی اور اس کے بعد فرار ہونے کی مشق کی۔

اس بات کا انکشاف سراغ رسانوں نے دوران تحقیق ہزاروں گھنٹوں پر مشتمل فلموں کے مشاہدہ کے بعد کیا۔

اس خودکش حملے میں باون افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ خود کش بمباروں نے تین ٹیبوں اور ایک بس کو نشانہ بنایا تھا۔

سی سی ٹی وی کے امیـجز دکھاتے ہیں کہ کنگ کراس کی طرف سفر کرنے سے قبل تینوں بمبار لوٹن سٹیشن میں داخل ہوئے جہاں پر ان کی تصاویر کیمروں میں موجود ہیں۔

اس سے قبل القاعدہ کے رہنما اور اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواھري نے پہلی مرتبہ ایک ویڈیو ٹیپ میں تسلیم کیا کہ سات جولائی کو لندن میں ہونے والے دھماکے القاعدہ نے کروائے تھے۔

انہوں نے عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو ٹیپ میں کہا کہ دھماکوں کا ’سہرا‘ القاعدہ کے سر ہے۔

القاعدہ کے ایک اور بیان میں برطانیہ کی خارجہ پالیسی کوان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

بی بی سی کے ہوم افیئر نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی کی فلموں میں دیکھا کہ کس طرح تینوں حملہ آوروں نےان حملوں کی ڈمی ریہرسل کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد