 |  اب تک چھ افراد پر اہم معلومات نہ بتانے کا الزام ہے |
لندن میں اکیس جولائی کو ناکام ہونے والے بم حملوں کے سلسلے میں مزید تین افردا پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس کو ان حملوں سے مطعلق اہم معلومات نہیں دی تھی۔ ان میں سے دو افراد شادی سمع عبدل قادر اور عمر نگمیلون المقبول کا تعلق برائٹن کے شہر سے ہے جبکہ تیسرے شخص محمد کباشی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی کوئی مستقل رہائش گاہ نہیں ہے۔ ان تینوں افراد پر برفرد جرم برطانیہ کے دہشت گردی کے قانون کے سیکشن 38 کے تحت عاید کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز ان حملوں کے ایک مشتبہ بمبار عثمان حسین کی بیوی اور سالی کو اس ہی الزام کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا اور اب وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ ان دونوں خواتین کا تعلق جنوبی لندن کے علاقے سٹاک ویل سے ہے۔ اب تک ان حملوں کے سلسلے میں اہم معلومت نہ فراہم کرنے کے الزامپ میں چھ افراد پر فرد جرم عائد ہوئی ہے۔ |