BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 September, 2005, 15:02 GMT 20:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ میں 7 الجزائری نظر بند
پولیس
ملک بدری کے اختیارات کے تحت سات الجزائریوں کونظر بند کر کیا گیا
برطانیہ میں قومی سلامتی کے لیے دیے گئے ملک بدری کے اختیارات کے تحت سات الجزائریوں کونظر بند کیا گیا ہے۔

ان الجزائری باشندوں کو لندن اور مانچسٹر میں امیگریشن سروس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران نظر بند کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں اکثر وہ لوگ ہیں جو اس سے پہلے زہر مواد رکھنے کے ایک معاملے میں ملزم تھے اور انہیں عدالت سے بری کر دیا تھا۔

یہ کارروائی وزیرداخلہ کے اس منصوبے کے بعد کی گئی جس کے تحت اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ دہشت گردی کے مشکوک افراد کو تین ماہ کے لیے کسی الزام کے بغیر زیر حراست رکھا جا سکتا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی دیگر تجاویز کی تفصیل بناتے ہوئے چارلس کلارک نے بتایا تھا کہ اس میں دہشت گردی پر اکسانے اور اس سلسلے میں تیاری کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

وہ اس سلسلے میں وہ پارلیمنٹ میں ان قوانین پر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے چاہتے ہیں تا کہ اس سلسلے میں تمام قوانین لندن بمباری کے پس منظر میں جلد از جلد منظور ہو جائیں۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کے جمعرات کو کی جانے والی کارروائی کے دوران کسی کے خلاف بھی قابلِ تعزیر قانون کے تحت کارروائی نہیں کی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد