لندن میں مسلح پولیس آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی لندن میں پولیس نے ایک مسلح آپریشن شروع کیا ہے اور علاقے میں گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع مغربی لندن میں ہونے والی کارروائی کو بہت اہم آپریشن قرار دے رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے تین گولیوں ایک زوردار دھماکے کی آوازیں سنی ہے اور ماسک پہنے پولیس اہلکاروں کو ایک رہائشی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوٹنگ ہِل کے قریب واقع بیسنگ سٹریٹ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس مسلسل کسی شخص کو باہر آنے کو کہہ رہی ہے۔ پولیس اہلکار عمارت میں موجود شخص کو ’محمد‘ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||