کار دھماکہ: چار افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ ایک ناکام خودکش بم حملہ معلوم ہوتا ہے جو صوبہ ہلمند کی ایک سڑک پر پیش آیا جسے افغان اور اتحادی فوجی آمدورفت کے لیےاستعمال کرتے ہیں۔ ہلمند صوبہ کےگورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نامعلوم حملہ آور کی جانب سےامریکی فوج پرخود کش حملے کی کوشش تھی مگر بم وقت سے پہلے پھٹ گیا۔ اس حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ ملک میں اٹھارہ ستمبر کو ہونے والےانتخابات سے قبل خودکش حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ طالبان اور القاعدہ کی جانب سےان انتخابات کی مخالفت کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں افغانی حکام کے مطابق قندھارضلع میں امریکی اور افغان فوجوں نے لڑائی میں تیرہ مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک اور چوالیس کو گرفتار کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||