افغانستان: 12 شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اور افغان فوج نے افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں بارہ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ سخت لڑائی کے بعد نو شدت پسندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس جھڑپ کے دوران اتحادی افواج پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ میجر بریڈلے مائرز کا کہنا تھا کہ ’فوجیوں نے نہ صرف دشمنوں کا سامنا کرنےمیں جرات کا مظاہرہ کیا بلکہ وہ ان کے تعاقب میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں بھی گھس گئے‘۔ اس جھڑپ کے دوران اتحادی فوج کی مدد کے لیے جنگی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی قندھار میں اتحادی فوج نے تیرہ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ چوالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ افغانستان میں اس سال مختلف جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||