BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 August, 2005, 13:58 GMT 18:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قندھار: بم پھٹنے سے چار ہلاک
قندھار
دھماکہ عورتوں کے لیے لگے ایک بازار میں ہوا
قندھار جمعہ کو عورتوں کے لیے لگائے گئے ایک بازار میں بم پھٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں کئی ایسے افراد کے سر قلم کر دیے ہیں جن پر امریکہ کے لیے مخبری کرنے کا الزام تھا۔

طالبان کے ترجمان مفتی لطیف اللہ حکیمی نے بتایا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک عورت سمیت پانچ افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں۔

تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ صرف دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک اور واقعے میں قندھار میں عورتوں کے لیے لگے ایک بازار میں ایک بم پھٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگارکے مطابق یہ دھماکا پریشر ککر میں رکھے گئے دھماکاخیز مواد کی وجہ سے ہوا۔

تاہم ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جنوبی صوبہ زابل سے بھی طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد