پکتیا: 1 امریکی ہلاک، 4 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پاک افغان سرحد کے قریب پکتیا صوبے میں پیش آیا۔ یہ بم حملہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی بکتر بند گاڑی پر کیا گیا اور زخمی ہونے والی امریکی فوجیوں کو قریبی فوجی اڈوں پر علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔ ایک زخمی امریکی فوجی کی حالت اب بھی نازک بتائی گئی ہے۔ افغانستان میں سنہ 2005 میں مختلف واقعات میں اب تک پچاس امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغانستان میں اٹھارہ ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے قریب آنے پر ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||