چار امریکی فوجی ہلاک، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی فوج نے کہاہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئےہیں۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ اتوار کی صبح صوبہ زابل کے ضلع دیہہ چوپا میں ہوا۔ تین فوجی دھماکے کے وقت اپنے ساتھیوں کو بکتر بند گاڑی سے نکالنے کی کوشش میں زخمی ہوئے۔ فوجی جوشدید زخمی تھے انہیں قریبی بیس پر لے جایا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اب ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق حملے کے وقت فوجی دستہ ایک مشن کے تحت اس علاقے میں دشمن فوج کے جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کر رہا تھا۔ اس آپریشن کا مقصد ستمبر میں افغانستان میں ہونے والے انتخابات سے قبل وہاں کی صورت حال کو پرامن بنانا ہے۔ طالبان اور القاعدہ انتخابات کےاس عمل کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ اتحادی فوج کے آپریشنل کمانڈرمیجر جنرل جیسن کمیا نے کہا کہ یہ حملہ دشمن کے خلاف ان کے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہلاک ہونےوالے فوجیوں کی موت پران کے خاندان والوں اور رشتہ داروں سےافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اتوار کومشتبہ طالبان جنگجؤ نےمذہبی رہنماؤں کو بھی قتل کر دیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||