بھارتی وزیراعظم کا دورۂ افغانستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ آج سے افغانستان کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ وہ افغانستان کا دورہ کرنے والے انتیس سال میں پہلے بھارتی وزیر اغطم ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ بھارتی وزیر اعظم افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ دیگر موضوعات پر مذاکرات کریں گے جن میں سلامتی اور ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اس موقع پر بھی موجود ہونگے جب ظاہر شاہ افغان پارلیمان کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس عمارت کی تعمیر میں بھارت بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم ایک سکول کو بھی افغان حکام کے حوالے کریں گے جسے بھارت نے ٹھیک کرایا ہے۔ بھارت کے خارجہ سکریٹری کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بہت اہم دورہ ہےکیونکہ افغانستان بھارت کے لیے ایک انتہائی اہم ملک ہے اور دونوں میں قریبی ثقافتی اور تاریخی روابط ہیں۔‘ اس دورے پر حکمران جماعت کانگریس کے رکن پارلیمان راہول گاندھی بھی بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وہ افغانستان آنے والے سابق وزیر اغطم اندرا گاندھی کے پوتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||